پانامہ لیکس، وزیراعظم کی عدالت طلبی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس معاملے پر وزیراعظم نواز شریف کو عدالت طلب کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

یہ درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف پر منی لانڈرنگ اور اربوں روپے ملک سے باہر بھجوانے کا الزام ہے ۔
نواز شریف نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور قومی امانت میں خیانت کی ہے اس لئے عدالت پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کو طلب کرے اور رقم باہر منتقل کرنے پر بیان حلفی لے۔