لیسکو کا 10 ارب روپے کی لاگت سے 6 لاکھ بجلی کے نئے میٹرز خریدنے کا فیصلہ

لاہور (ہاٹ لائن) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 10 ارب روپے کی لاگت سے 6 لاکھ نئے میٹر خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں نئے بجلی کے میٹرز کی قلت کو دور کرنے کیلئے 10 ارب روپے کی لاگت سے 6 لاکھ میٹر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی باقاعدہ منظوری کے بعد بورڈ ٹینڈرز دئیے جائیں گے

واضح رہے کہ 2 سال سے لیسکو کو سنگل اور تھری فیز میٹرز کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعتراض کے باعث نئے میٹرز کی خریداری روک دی گئی تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے میٹر کی قیمت پر اعتراض کیا تھا