فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں : آرمی چیف

راولپنڈی (ہاٹ لائن ) مہمند ایجنسی میں غلنئی کیمپ پر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کی فوری اور بھرپور جوابی کارروائی سے کئی قیمتی جانیں بچ گئیں
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج صبح4دہشت گردوں کو غلنئی کیمپ میں مار گرانے پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی فوری جوابی کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا گیا جس سے نہ صرف مالی نقصان کو بچایا گیا بلکہ قیمتی جانیں بھی محفوظ رہیں جس پر جوان شاباش کے مستحق ہیں ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ غلنئی کیمپ میں خودکش حملہ آوروں کےخلاف کامیاب آپریشن قابل تعریف ہے۔
آج صبح چھ بجے کے قریب 4 دہشت گرد غلنئی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوئے اور مسجد میں گھس کر فائرنگ اور دھماکے کرنے کی کوشش کی جسے جوانوں نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ناکام بنایا بلکہ چاروں دہشتگردوں کو جہنم واصل