گارڈن ٹاون میں سگنل پر لوٹ مار کرنے والے دونوں ڈکیتوں کا کریمنل ریکارڈ مل گیا

لاہور (ہاٹ لائن )پولیس نے چند روز قبل گارڈن ٹاون میں ٹریفک سگنل پر لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکووں کا کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا جس کے مطابق گرفتار ملزمان 40سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے ۔
پیر کے روز حسن جہانگیر نامی شہری کی فیملی کو گاڈرن ٹاون سگنل پر لوٹنے والے ڈاکووں کے خلاف پولیس کو بڑ ی کامیابی مل گئی ہے ۔دونوں ڈاکووں کا کریمنل ریکارڈ پولیس کو مل گیا ہے جس کے مطابق ایک ڈاکو کا نام ضامن عباس اور دوسرے کاعلی نک ہے جو 40سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ دونوں ڈاکووں کا تعلق جھنگ سے ہے ۔اس سے قبل پولیس نے دونوں ڈاکووں کے 10سے زائد ورثا کو حراست میں لے لیا تھا جن سے دونوں ڈاکووں کے بارے میں تفتیش کی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے جھنگ کے علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا ۔