قسمت بیگ قتل میں اہم پیشرفت ، بیانات میں تضاد پر 4افراد گرفتار

لاہور (ہاٹ لائن) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اداکارہ کی والدہ کے بیان پر قسمت بیگ کے سیکرٹری کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیانات میں تضاد کی وجہ سے اداکارہ ماہ نور اور اسکے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ اداکارہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ علی بٹ مقتولہ کا دیرینہ دوست بھی تھا۔ دوسری جانب شامل تفتیش افراد میں قسمت بیگ کا سابق شوہر رانا مزمل بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ قسمت بیگ کو 24 نومبر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔