بلاول کے پاس پنجاب کے مسائل کا حل موجود :قمرا لزمان قائرہ

لاہور (ہاٹ لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان قائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیٹے آگئے ہیں جو صوبے کے مسائل کو حل کریں گے ”بلاول کے پاس پنجاب کے لوگوں کے مسائل کا حقیقی حل موجود ہے اور اب عوام تک بھٹو ازم کے ثمرات پہنچیں گے“۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکمران کسان کے لیے پیکج کا اعلان کراتے ہیں لیکن وہ ان تک نہیں پہنچتا ہے،پاکستان کا کسان اپنی فصلیں جلانے پر مجبور ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اب تک جن جن اسکیموں کا اعلان کیا ہے وہ سب بری طرح ناکام ہو گئی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب مزدور اور کسان اپنے بچوں کی سکولوں کی فیسیں ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے، غریب طلبا ءکو لیپ ٹاپ تو دے دیئے گئے لیکن اساتذہ نہیں دیئے، کتابیں اور یونیفارم نہیں دیے،سرکاری سکول مویشیں کی آماج گاہ بن گئے ہیں۔
قائرہ نے کہا کہ غریب لوگوں کے لیے سستی بستیاں بنائی جا رہی تھیں وہ کہاں ہے؟ کہاں تعمیر ہو رہی ہیں؟ یا وہ بھی کمیشن مافیا کی نذر ہو گئی ہے؟ غریبوں کو جھوٹے دلاسے دینے والے مفت تندور اور سستی روٹی کی سکیم کا کیا ہوا کہاں گئی یہ سکیم بھی خادم اعلیٰ کی دیگر اسکیموں کی طرح ب±ری طرح فیل ہو گئی ہے؟