مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

لاہور( ہاٹ لائن) جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولاانا فضل الرحمان صحت یاب ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ٖڈسچارج کردیا گیا ہے ۔
جے یو آئی رہنما مولانا امجد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیسٹوں کی رپورٹ ٹھیک آنے پرمولانافضل الرحمان کو فٹ قرار دیا گیا ہے۔ مولانا کا شوگر لیول نارمل اور لبلبہ بھی ٹھیک ہے اور انکے پیٹ کا درد بھی ختم ہو چکا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا ۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی صحت یابی کے حوالے سے دعائیں کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب مولانا صاحب بکل ٹھیک ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
یاد رہے مولانا فضل الرحمان کو چند روز قبل ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انکے ٹیسٹ بھی لئے گئے تھے ۔