اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرد یا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جس میں شرح سود میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بنیادی شرح سود 5.75فیصد کی سطح پر برقرار رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے ،رواں سال اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 4.2فیصد رہی ۔