دنیامیں تشکیل پانے والی صف بندیوں نے خطے کی اہمیت میں اضافہ کردیا : صدرممنون

اسلام آباد(ہاٹ لائن) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی تعمیرکاکام تکمیل کے مراحل میں ہے۔ دنیامیں تشکیل پانے والی صف بندیوں نے خطے کی اہمیت میں اضافہ کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے نجی یونیورسٹی کے جلسہ تقسیمِ اسنادسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے رجحان میں اضافہ قابلِ اطمینان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سیاست اوراقتصادی نظام نئی شکل اختیارکررہاہے،نئے نظریات اورحقیقتوں کوسمجھنااوران سے ہم آہنگ ہوناناگزیرہے۔
ممنون حسین نے مزید کہا کہ سی پیک کی مخالفت کرنے والے ملک دشمن ہیں، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔