وزیراعظم نوازشریف دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(ہاٹ لائن) وزیراعظم نوازشریف ترکمانستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے دوروزہ دورے کے دوران اشک آبادمیں پائیدار ٹرانسپورٹ کی عالمی کانفرنس میں شرکت کی اور دنیا کو سی پیک اور گوادر پورٹ کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ انتہائی کامیاب رہا اور کئی ممالک کی طرف سے سی پیک میں شمولیت کے اشارے ملے ہیں۔