نواز شریف عوام کی ووٹوں سے منتخب ہوئے ، چور دروازے تلاش کرنیوالے کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوا زشریف عوام کے ووٹوں سے وزیرا عظم منتخب ہوئے ہیں تاہم چوردروازے تلاش کرنےوالے کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ موٹروے،ایٹمی دھماکا،اقتصادی راہداری منصوبہ کسی انقلاب سے کم نہیں،نوازشریف حکومت کے علاوہ کسی نے ایسے انقلابی اقدامات کیوں نہیں کیے؟عوام محمدنوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈےکی بھرپورتائیدکررہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی کاایجنڈاآگے بڑھایا ۔ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کوعوام نے مستردکردیاہے،ملک ترقی کی راہ پرگامزن رہے گااورالزام تراشی کرنےوالوں کوناکامی ہوگی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مینڈیٹ کے احترام کی مرہون منت ہے،تحریک انصاف بتائے صوبائی حکومت میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے؟نعیم الحق کابیان اعتراف ہے کہ وزیراعظم نے منصب کے تقاضے پورے کیے۔تعلیم،صحت،انفراسٹرکچراورتوانائی منصوبے عوامی خدمت کی دلیل ہیں۔