وزیراعظم سے نامزد آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

اسلام آباد (ہاٹ لائن)وزیراعظم نوازشریف سے نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نامزد چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات وزیراعظم نوزشریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔وزیراعظم نوازشریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کو ترقی پانے پر مبارکباد دی جب کہ دونوں شخصیات نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید اور جنرل زبیر حیات قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، ملک و قوم کی احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے۔واضح رہے وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا ہے۔