جنرل زبیرمحمود حیات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کل ہوگی، آئی ایس پی آر

اسلام آباد(ہاٹ لائن) جوائنٹ ہیڈ کوارٹرز میں جنرل زبیر محمود حیات کے اعزازمیں باضابطہ تقریب کل ہوگی جب کہ کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبرکو جنرل ہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوگی. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل زبیرمحمود حیات کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزمیں ہوگی، چینج آف کمانڈ کی تقریب کے لئے ریہرسل جی ایچ کیو میں زوروشورسے جاری ہے جب کہ کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبرکو جنرل ہیڈکوارٹرزمیں منعقد ہوگی. آئی ایس پی آرکے مطابق استقبالیہ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے جب کہ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے جنرل زبیرمحمود حیات کو گارڈ آف آنرپیش کریں گے. دوسری جانب آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ نامزد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوسوشل میڈیا پرکوئی اکاؤنٹ نہیں، فیس بک، ٹوئٹراوردیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس پرقمرجاوید باجوہ کے نام سے اکاؤنٹ جعلی ہیں۔