اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (ہاٹ لائن) اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز این ایل 705 سے سعودی عرب جانے والے مسافرکے سامان سے 2 کلو 300 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی، برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ کشورنامی مسافرکا تعلق چارسدہ سے ہے جب کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) کے حوالے کردیا گیا ہے۔