مودی سرکار یاد رکھے دریاﺅں میں پانی نہیں آئے گا تو پھر خون بہے گا،حافظ محمد سعید

لاہور (ہاٹ لائن ) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مودی سرکار یاد رکھے! دریاﺅں میں پانی نہیں آئے گا تو پھر خون بہے گا،پاکستانی قوم انڈیا کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہو گی، بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو کشمیر ڈیموں سمیت پاکستان کا حصہ بنے گا، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی، تحریک آزادی کے کامیاب ہونے سے بھارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا،سی پیک منصوبے کی کامیابی کے بعد دنیا کامنظرنامہ تیزی سے تبدیل ہورہاہے ،پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والے آج خود شکست و ریخت سے دوچار ہو رہے ہیں، کشمیر ،فلسطین ،برما اورشام میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے ۔ وہ چک شہداءملکھانوالہ فیصل آباد میں 14ویں سالانہ غلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا سیف اللہ خالد، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف،مولانا محمد شمشاد سلفی، فیاض احمد،مفتی محمد قاسم،، علی عمران شاہین،مولانا بشیر احمد خاکی،سلیم اعظم بلوچ،ڈاکٹرظفر اقبال چیمہ،حافظ بنیامین عابد ،رضوان محمود، قاری عبدالشکورو دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر مقامی سیاسی ومذہبی شخصیات، علمائ، تاجر، وکلاءاورطلباءسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد موجود تھے۔جماعةالدعوة کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔