پنجاب صوبائی کابینہ میں توسیع،11 نئے وزرا، 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر پیر کو حلف اٹھائیں گے

لاہور(ہاٹ لائن )پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 11 افراد کو وزارتیں دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئے صوبائی وزرا پیر کو اپنے نئے قلمدانوں کا حلف اٹھائیں گے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت میں 2 معاونین خصوصی اور 3 مشیر بھی رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پنجاب کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کی گئی ہے۔پنجاب کی صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاﺅ الدین، منشا ءاللہ بٹ ، مہر اعجاز احمد ،زعیم حسین قادری،محمد نعیم اختر خان، جہانگیرخانزادہ، نغمہ مشتاق اورامان اللہ خان شادی خیل، سید رضا علی گیلانی اور ملک احمد یار ہنجرا بطور وزیر شامل ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ملک محمد احمد خان اور رانا محمد ارشد کو وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونین خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور خواجہ عمران نذیر ، رانا مقبول اور عزم الحق کو وزیر اعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔