latif-khosa

مودی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،پاکستان ایٹمی ملک ہے: لطیف کھوسہ

لاہور (ہاٹ لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت کے جنگی عزائم نظر آ رہے ہیں اور نریندرا مودی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن کسی مائی کے لعل میں طاقت نہیں کہ وہ پاکستان کا پانی بند کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا ۔