cold-weather

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اسلام اباد(ہاٹ لائن)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں مین دھند چھائی رہی۔سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ررہنے، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔