army-cheif

الوداعی کور کمانڈر کانفرنس،کامیابیوں کا حصول کور کمانڈر کے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھا، راحیل شریف

راولپنڈی (ہاٹ لائن )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت الوداعی کور کمانڈر کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر ز نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کا الوداعی اجلاس ہواجس میں نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھر پور تعاون پر کور کمانڈر ز کو سراہتے ہوئے کہا کہ کور کمانڈرز کے تعاون کے بغیر کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بہترین فوج کی قیادت پر فخر ہے ۔جنرل راحیل شریف نے نامزد آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو نئے عہدے اور ترقی پر مبارکباد پیش کی ۔اجلاس میں کور کمانڈرز نے جنرل راحیل شریف کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت پر خراج تحسین پیش کیا ۔واضح رہے کہ پاک فوج کے سربراہ کی کمان کی تبدیلی کی پر وقارت تقریب کل ہو گی۔