oil-tenker

گوجرانوالہ: آئل ٹینکر میں آگ کے بعد دھماکا ، پولیس اور ریسکیو اہلکار زخمی

گوجرانوالہ (ہاٹ لائن ) گوجرانوالہ کے نواح میں آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر پولیس اور ریسکیواہلکار زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمن والا کے قریب آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد دھماکا ہو ااور اس کی زد میں آکر امدادی کاموں کیلئے آئے 2ریسکیو اہلکار اور راہگیر پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت فائر بریگیڈ کی 4گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور مزید گاڑیاں بھی طلب کر لی گئی ہیں تاہم ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔