حلقہ این اے258، پولنگ کاوقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

کراچی (ہاٹ لائن) حلقہ این اے258 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیااورووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پیپلز پارٹی کے جیالے امیدوار حکیم بلوچ کا مقابلہ غیر معروف سیاسی پہلوانوں سے تھا ، یہ نشست ن لیگ کے عبد الحکیم بلوچ کے ہی مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی تاہم عبد الحکیم بلوچ اب پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑرہے ہیں۔
ملیر اوراس کے مضافات کے چند دیہات پرمشتمل قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری تھی جہاں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس حلقے میں چار لاکھ آٹھ ہزار چھ سو تیرہ ووٹرز رجسٹرڈ تھے، دوسوستاسی پولنگ اسٹیشنز ، نوسو پولنگ بوتھ اور بائیس سو افراد پرمشتمل انتخابی عملہ ضمنی انتخاب کے لیے مختص رہا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنزپرموجود ہے۔صبح آٹھ بجے سے شام سات بجے تک حق رائے دہی استعمال کیا جاسکے گا، رینجرز ، پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیار حاصل تھے اور پولنگ اسٹیشن کے اندر بھی رینجرز تعنیات تھی۔