ہر کام ملٹی نیشنل کمپنیوں سے کروانا ہے تو وزارت بلدیات بھی چین کو دیں گے ، خواجہ اظہار سندھ حکومت کیخلاف گرم بیان

کراچی (ہاٹ لائن) سندھ اسمبلی میں جیالے اور متحدہ رہنما کے درمیان تکرار ماحول گرم ہوا تو اسپیکر چپ ہی کرواتے رہ گئے، ایوان کے باہر آکر بھی متحدہ رہنماوں نے خوب بھڑاس نکالی۔ سندھ اسمبلی کے اندر گرما گرمی دل کی بھڑاس یہاں بھی نہ نکلی تو متحدہ پاکستان ایوان کے باہر برس پڑی، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کہ اگر ہر کام ملٹی نیشنل کمپنیوں سے کروانا ہے تو حکومت اور بلدیاتی اداروں کی کیا ضرورت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سے وزارت نہیں چلنے والی، سندھ کی وزارت بلدیات چین کو دے دیں،کوئی چنگ پنگ آکر وزارت بلدیات سنبھال لیں۔ چائنا کٹنگ کی بات نکلی تو خواجہ اظہار نے کے ڈے اے کو ذمہ دار قرار دیا اور تحقیقات کا مطالبہ بھی کردیا۔ متحدہ رہنماوں کا کہنا تھا سندھ حکومت بلدیاتی اداروں سے تمام ذمہ داریاں لینے میں لگی ہے لیکن جو ہاتھ میں ہیں وہ سنبھل نہیں رہیں۔