کمانڈرسندرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عامرریاض کوتبدیل کردیاگیا

راولپنڈی (ہاٹ لائن) کمانڈر سندرن کمانڈ اور 12 کور کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق بارویں کور کوئٹہ اور سندرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض کو چیف آف جنرل اسٹاف (جی سی ایس) تعینات کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملٹری سیکریٹری شاہد بیگ مرزا کو عامر ریاض کی جگہ کور کمانڈر سندرن کا کمانڈر بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسے قبل ملٹری سیکریٹری لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا (ہلال امتیاز، ملٹری) پنجاب رجمنٹ میں کرنل کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے۔