پانامہ کیس میں اہم پیشرفت،عمران خان نے ایک پتہ کھیل دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن) پاناما کیس کے سلسلے میں عمران خان نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔ کپتان کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے نئے ثبوتوں پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ عمران خان کی جانب سےپانامہ لیکس سےمتعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئیں۔ اضافی دستاویزات مے فیئر فلیٹس کے حوالے سے ہیں۔دستاویزات کو متفرق درخواست کےساتھ جمع کرایاگیاہے۔ دستاویزات کا تعلق لندن میں التوفیق کیس سے ہے جن کے مطابق شریف خاندان کی جائیدادیں التوفیق کیس سے منسلک کی گئی ہیں۔ عمران خان سےنعیم بخاری اوردیگروکلانےملاقات کی ہے۔وکلا نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئےنئے ثبوتوں پربریفنگ دی گئی۔عمران خان نے نئے ثبوتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔