پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں پر 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

کراچی (ہاٹ لائن) پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں 30 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے یہ پروازیں صرف رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوں گی۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کراچی ،لاہور، اسلام آباد ،ملتان اور فیصل آباد کی روٹ والی پروازوں کے لیے کی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ رعایتی کرایوں والی پروازیں صرف رات 12 سے صبح 6 بجے تک کے لیے ہوں گے جب کہ رعایتی ٹکٹ کا اجرا آج رات سے ہی ہوگا۔