پی ٹی آئی نے کراچی کو عزت نہیں دی ، شاہ محمود قریشی کا خوفناک اعتراف

کراچی (ہاٹ لائن) پی ٹی آئی کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس ملک میں دس سال سے جمہوریت ہے مگر وہ نام کی نظر نہیں آتی، کراچی سے متعلق شاہ محمود نے اپنی ہی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو کراچی سے ووٹ ملے پھر بھی پارٹی نے کراچی کو عزت نہیں دی۔ شاید اسی کو کہتے ہیں کہ “اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں”، جب شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے، کراچی آمد اور میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیر رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا تاجر اور شہری پریشان ہے، اور پی ٹی آئی اس مسئلے کے حل میں ناکام ہے، میری پارٹی کو کراچی سے ووٹ ملے مگر پھر بھی پی ٹی آئی نے کراچی کو عزت نہیں دی۔ نئی عسکری قیادت سے متعلق شاہ محمود کا کہنا تھا کہ 10سال سے ملک میں جمہوریت ہے مگر پانی نایاب ہے، دیکھنا ہوگا کہ نئی کمان کی کراچی پالیسی کیا ہوگی، 29نومبر کے بعد اندازہ ہوگا کہ پالیسی تبدیل ہوگی یا تسلسل رہے گا۔ پاناما لیکس کیس کی سماعت پر شاہ محمود نے کہا کہ بابر اعوان عدالت میں ہماری نمائندگی نہیں کر رہے، عدالت میں ہماری نمائندگی نعیم بخاری کر رہے ہیں، اعتزاز احسن کے مشوروں پر بھی عمل کرتے ہیں۔