قوم کی قربانیوں کے باعث پاناما کیس سپریم کورٹ میں ،جھنگ سے فرقہ واریت کا خاتمہ کردیں گے: عمران خان

جھنگ(ہاٹ لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے طویل جدوجہد کے بعد شریف خاندان کو احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے ۔قوم کی قربانیوں کے باعث آج پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے ، اس کیس کے فیصلے سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ جھنگ سے کامیاب ہو کر فرقہ واریت کا خاتمہ کردیں گے۔ بنی گالہ سے جھنگ میں کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کی حمایت اور مودی سے دوستی ن لیگ کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہے ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طریقے سے اقتدار میں آ جائیں اور اس مقصد کیلئے یہ کسی بھی جماعت کے ساتھ مل سکتے ہیں۔ جھنگ میں فرقہ واریت کی لعنت سب سے زیادہ ہے، ایسے علاقے میں مقابلہ کرنے پر کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں ، الیکشن جیت کر سب سے پہلے یہاں سے فرقہ واریت ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ ن لیگ جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک غریب اور یہ امیر ہوتے جارہے ہیں ، حکمرانوں کے بچے بھی کھرب پتی بن گئے ہیں۔پنجاب پولیس میں میرٹ پرسلیکشن نہ ہونے سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے اس کے برعکس ہم نے خیبرپختونخوا کی پولیس کو غیر سیاسی کر دیا ہے جس کے بعد 60 فیصد جرائم میں کمی عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک فیصلہ کن موڑ پر ہے ہم نے جدوجہد کے بعد شریف خاندان کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کے باعث آج پاناما لیکس کیس سپریم کورٹ میں ہے جب کہ اس کیس کے فیصلے سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔