کراچی ضمنی انتخابات، این اے 258 پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 80 ہزار 292 ووٹ لیکر کامیاب

کراچی(ہاٹ لائن) کراچی کے این اے 258کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 80 ہزار 292 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں’وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عبدالحکیم بلوچ کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ کراچی کے این اے 258کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج جاری کردیے گئے ہیں،نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 80 ہزار 292 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں،شاندار کامیابی حاصل کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عبدالحکیم بلوچ کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پیپلز پارٹی کی بڑھتی مقبولیت کا نتیجہ ہے ۔