کراچی میں پولیس کی کارروائیاں ، 5ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی(ہاٹ لائن ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاو¿ن، پاکستان بازار ،گلشن غازی قبرستان کے قریب مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے
پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان سٹریٹ کرمنل ہیں اوران کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول،چھ راو¿نڈزاور دومسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدہوئی ہیں۔
دوسری جانب زمان ٹاو¿ن پولیس نے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران مقابلے کے بعد 2ملزمان کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیادونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔