ذمہ داریاں پوری کرونگا ،ایل او سی کی صورتحال بھی انشاءاللہ جلد ٹھیک ہو جائے گی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(ہاٹ لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال انشاءاللہ جلد ٹھیک ہو جائے گی ،میڈیا کوریج کرے ،مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں ۔جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ میرے کندھوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے، میرے لئے دعا کریں ، اللہ کے فضل سے پوری دیانت کےساتھ ذمہ داریوں پر پورا اتروں گاہم مل کر قومی چیلنجزسمیٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی صورتحال بھی انشاءاللہ جلد ٹھیک ہوجائے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھے میڈیا کے ساتھ کی ضرورت ہے، میڈیا مثبت کوریج کرے اور اس میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں ، میڈیا فوج کا مورال بلند رکھے ،جلد آپ لوگوں سے ملوں گا اور میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔