چینی سفیر کی جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر حیات کو مبارکباد

اسلام آباد(ہاٹ لائن)چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اورجنرل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک اوران کی افواج کے مابین خوشگوار تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
جنرل راحیل شریف نے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی قبول کرنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
چینی سفارتخانے کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی سفیر نے جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی کامیابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک اور افواج کے مابین خوشگوار تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو بے شمار کامیابیوں اور ملک میں امن واستحکام کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے پر بھی مبارکباد دی۔
دونوں ممالک اور افواج کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے جنرل راحیل شریف کی جانب سے اہم کردار ادا کئے جانے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔