ایم کیو ایم لندن پر پاکستان میں سیاست کے دروازے بند….!

کراچی (ہاٹ لائن) با خبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سلامتی کے اداروں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن کو کسی صورت بھی پاکستان میں سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس حوالے سے ملکی سلامتی کے اداروں نے باقاعدہ طور پر وفاقی اور سندھ حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کی کراچی آمد اور گرفتاری کے بعد کیا گیا ہے۔