مسلح افراد کی خدمات کرائے پر حاصل کرلی گئیں،رپورٹ

اسلام آباد(ہاٹ لائن) انٹیلی جنس اداروں نے پاکستا ن تحریک انصاف کے دھرنے کیلئے مسلح افراد کی کرائے پر خدمات حاصل کرنے سے متعلق رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی بی اور سپیشل برانچ نے رپورٹ حکومت کر پیش کر دی ہے جبکہ رپورٹس کی نقول وزارت داخلہ کو بھی بھجوا دی گئیں ہیں ۔خفیہ اداروں کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کیلئے مسلح افراد کی خدمات کرائے پر حاصل کرلی گئیں ہیں جوکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ کریں گے تاہم ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے ۔رپورٹ میں مسلح افراد کی خدمات حاصل کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلیوں کے نام بھی شامل ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کے پی کے اور پنجاب سے 1000مسلح افراد کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔