….خبر لیک کہانی….حکومت وزراءکی قربانی پر تیار،فوج نے بڑی قربانی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن)نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے انکشاف کیا ہے کہ خبر لیک کی کہانی فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ فوج مسلسل حکومت سے احتجاج کر رہی ہے اور دباﺅ بڑھا رہی ہے جس کے جواب میں حکومت مسلسل ہٹ دھرمی پر قائم ہے نتیجتاً فوج کی جانب سے دو ٹوک انداز میں پیغام دیا گیا ہے کہ یہ کیس فوجی قوانین کے مطابق چلے گا۔ جس کے جواب میں حکومتی حلقوں کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے کہ حکومت اس واقع میں ملوث وزراءکو فارغ کرنے کیلئے تیار ہے مگر فوج کی قیادت نے جواباًکہا ہے کہ وزراءکی نہیں وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس کیس کے حوالے سے خاصی پریشان ہے۔ گزشتہ 48گھنٹوں میں فوج کی قیادت سے متعدد بار مختلف شخصیات کے ذریعے اور براہ راست رابطہ کیا گیا مگر عسکری قیادت نے کسی بھی طرح کی لچک دکھانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔