hotlinenews

شہباز شریف کی ضمانت پر ججز کا اختلاف، فیصلہ ریفری جج کریں گے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے ریفری جج نامزد کریں گے، ریفری جج کی سماعت کے بعد فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے معاملے پر رجسٹرار آفس ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ سماعت کیلئے ریفری جج نامزد کریں گے ، 2رکنی بینچ نےمنقسم فیصلےپر ریفری جج نامزد کرنے کی سفارش کی تھی ، کیونکہ بینچ کےایک جج نے شہباز شریف کی ضمانت منظور دوسرے نے مسترد کی تھی ۔

شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر ریفری جج کی سماعت کے بعد فیصلہ ہوگا۔

فیصلے میں شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نے مسترد کی تھی ، جس کے بعد ان کی ضمانت کھٹائی میں پڑ گئی، اب فیصلہ ریفری جج کریں گے۔