hotlinenews

وزیر اعظم آج اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز)‌ وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پہلے مرحلے میں بھارہ کہو بائی پاس پر کام شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پرعوامی سہولت کے منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے ، عمران خان آج اسلام آبادمیں مار گلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایف ڈبلیو او کےاشتراک سے مارگلہ ہائی وے کی تعمیرشروع کررہی ہے ، پہلےمرحلےمیں بھارہ کہوبائی پاس پر کام شروع ہوگا۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ مارگلہ ہائی وےکومری روڈسےملائےگا ، سڑک کی تعمیراسلام آباد کے پرانے ماسٹرپلان کے مطابق ہوگی۔