hotlinenews

نیب کا سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد(ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیراعظم کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے نواز شریف کی جائیدادوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں فروخت کرنےکا فیصلہ کیا ہے، جائیدادیں فروخت کرنے کے لئے نیب پراسیکیوٹر احتساب عدالت میں درخواست جمع کرائیں گے، نیب نےسیکشن88سی آرپی سی کےتحت عدالت سےاجازت مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق فروخت کرنےوالی جائیدادوں میں اتفاق فاؤنڈری،حدیبیہ پیپر مل، بخش ٹیکسٹائل مل اور حدیبیہ انجینئرنگ کےشیئرز بھی شامل ہیں اس کے علاوہ لاہوراپر مال کی جائیدادا ور زرعی اراضی بھی فروخت کی جائےگی، نوازشریف کی جائیداد کی مالیت اربوں روپےبنتی ہے