hotlinenews

ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(ہاٹ لائن نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،جہاں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی، قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا۔

آج وفاقی وزیر داخلہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں، جن پولیس اہل کاروں کو ترغمال بنایا گیا تھا انھیں چھوڑ دیا گیا ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔