hotlinenews

ختم نبوت کے معاملے پر تحریک لبیک سے پیچھے نہیں، شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

(ہاٹ لائن نیوز)‌وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر ہم کالعدم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، صبح 3 بجے میٹنگ ختم ہوئی، کچھ دیر بعد دوبارہ میٹنگ شروع ہو گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر ہم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی شام کو خطاب کریں گے۔