نجم سیٹھی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ،منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

لاہور(ہاٹ لائن /مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت میں آمدن سے زاہد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کے الزامات پرسابق وزیراعظم شریف کا ٹرائل جاری ہے تو دوسری جانب نیب نے چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کے خلا ف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں لیکن سابق چیئر مین نیب نے ان کے خلاف تحقیقات کی اجازت نہیں دی تھیں۔نیب نے ایف بی آر سے ظاہر نے کردہ اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے نجم سیٹھی کے بیرون ملک خریدے گئے اثاثوں کے لئے آمدن کی تحقیقات بند کرنے کی رپورٹ ملی تو نیب پھربھی نجم سیٹھی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرئے گی۔ایف بی آر میں اگر نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات زیرالتوا پائیں گئیں تو نیب نجم سیٹھی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نئی تحقیقات کا آغاز کرئے گا۔نجم سیٹھی پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے نیو یارک میں 100ریور سائیڈ بلیوارڈ اپارٹمنٹ نمبر25ای اور اپارٹمنٹ 240اور98سٹریٹ 5ایم مین ہٹن اپنے ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر نہیں کئے۔