قصور: سرحدی گاؤں صدر میں رینجرز کی فائرنگ سے 2بھارتی سمگلرز ہلاک، 2فرار

قصور (ہاٹ لائن ) قصور کے نواحی سرحدی گاؤں صدر میں قصور رینجرز کی فائرنگ سے دو بھارتی سمگلرز جاں بحق جبکہ دو فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چار نامعلوم بھارتی سمگلرز سرحدی گاؤں صدر کے نزدیک سے پاکستان کی حدود میں داخل ہو رہے تھے کہ وہاں ڈیوٹی پر مامور رینجرز اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے رینجرز اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو نامعلوم بھارتی سمگلر جاں بحق جبکہ دو انڈیا کی طرف بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔قصور رینجرز نے ہلاک ہونے والے سمگلرز کے نزدیک سے 97بوتل انڈین شراب۔ بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ بر آمد کر لیا۔پولیس تھانہ منڈی عثمان والا مصروف تفتیش ہے۔