ملتان: پولیس کی کارروائی، 4 دہشت گردوں سمیت 5 مشتبہ افراد گرفتار

ملتان: نیو ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اس سے پہلےسی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر بہاءالدین زکریہ یونیورسٹی کے قریب گھر پر چھاپہ مار کر 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 4 دستی بم ، اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جن سے حساس تنصیبات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔