پی آئی اے کو جیٹ فیول کی فراہمی منقطع

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو جیٹ فیول کی فراہمی منقطع نہیں کی، آپریشنل وجوہات کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔ترجمان پی ایس او کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی چار پروازوں کو جیٹ فیول سپلائی کرنے میں آپریشنل مشکلات درپیش رہیں۔ پی آئی اے کو فیول منقطع نہیں کیا۔ترجمان کے مطابق ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر پی آئی اے کی پروازوں کو معمول کے مطابق فیول سپلائی ہورہی ہے۔ جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر بھی فیول سپلائی بحال کردی گئی۔(ی-ا)