مریم نواز کووالدسے 51 کروڑ روپےتحفے میں ملنے کا انکشاف

اسلام آباد (ہاٹ لائن) 2012ءمیں مریم نواز 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کی مالک تھیں, اسی سال اپنے والد کی طرف سے 51 کروڑ روپے تحفے میں ملے، 2012ءمیں جمع کرائے گئے ٹیکس ریٹرن میں کسی آف شور کمپنی یا لندن کے فلیٹوں کا ذکر نہیں، حالانکہ پاناما پیپرز میں بتایا گیا تھا کہ یہ اثاثے انہیں اسی سال میں ملے تھے۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی آئی جے کی جانب سے جاری کیے جانے والے پاناما پیپرز میں بتایا گیا تھا کہ مریم نواز دو آف شور کمپنیوں، نیسکول اور نیلسن، کی بینیفیشل اونر (مالک) ہیں۔ ان دستاویزات پر 22 جون 2012ءکی تاریخ درج ہے۔ لیکن، 2012ءمیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جمع کرائے گئے ٹیکس ریٹرن میں انہوں نے آف شور کمپنیوں کا ذکر کیا ہے اور نہ ہی لندن کے فلیٹس کا۔ (ی-ا)