شکار پولیس کی کارروائی ،پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث روپوش ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار

شکارپور(ہاٹ لائن) مروٹ اور رستم تھانوں کی پولیس کی کاروائی پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث روپوش ملزم سمیت دو ملزمان گرفتار ، ہیروئن اور ٹی ٹی پسٹل برآمد کرنے کی دعوی کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کے قریب امروٹ تھانے کی پولیس نے دعوی کی ہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرکے موٹرسائیکل سوار ارسلاح جتوئی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو کلو ہیروئن برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ملزم موٹرسائیکل پر سوار تھا دوسری جانب رستم تھانے کی پولیس نے دعوی کی ہے کہ اشتہاری ملزم شہبان جتوئی کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک رائیفل برآمد کرلی ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پولیس اہلکار عبدالکریم کے قتل میں پولیس کومطلو ب تھا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔