مدارس کیخلاف دہشتگردی کے پروپیگنڈے دم توڑچکے ہیں ، مفتی محمد نعیم

کراچی (ہاٹ لائن) وفاق المدارس العرابیہ پاکستان کے صوبائی مسﺅلین کا اجلاس اتوار کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی زیر صدارت جامعہ بنوریہ عالمیہ میں منعقد کیاگیا اجلاس میں مولاناابرہیم سکرگاہی،مولانا غلام رسول،مولانامنظوراحمد،مولاناعبیداللہ چترالی،مولاناسیف اللہ ربانی مولانااکرام الرحمن،مولانااعجازوسمیت دیگر علماءکرام نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ روز مجلس عاملہ کے اجلاس میںال پارٹیز کانفرنس ،مسائل کے حل کے لیے صوبائی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل ۔29جنوری کو کنونشن سنیٹر اسلام آباد میں تقسیم انعامات کی تقریب سمیت ہونے والے دیگر فیصلوں پر عمل درآمد کےلئے مشاورت کی گئی ، اجلاس میں شریک صوبائی مسﺅلین نے اپنے اپنے علاقوں کے مدارس کی مشکلات کے حوالے سے تفصیلات بھی اجلاس کے سامنے رکھنے کے ساتھ 16نومبر2016 کومدارس کے طلبا عوم الناس کو تکلیف دئے بغیرایک دن سڑکوں پر درس وتدریس کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی اور مجلس عاملہ کے اجلاس کی روشنی میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق وفاق المدارس کے تحت اسکول سسٹم متعارف کرانے اور دینی مدارس میں میٹرک تک عصری مضامین کو بتدریج لازمی قرار دینے کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ، معلمین اور امتحانی عملے کی تربیت کے حوالے سے ترتیب وضع کی گئی ہے ، صوبائی سطح پر میڈیا سینٹر قائم کرنے کےلئے مشاورت کی کی گئی ۔اس موقع پر اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ وفاق المدارس العرابیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا،انہوںنے کہاکہ مدارس میں اصلاحات کا سلسلہ آج کا نہیں بلکہ شروع سے ہی وقت کے ساتھ نصاب اور طریقہ تعلیم میں تبدیلیاں لاتے رہے ہیں وقت اور حالات سے نصاب کو ہم آہنگ کرنے کےلئے وفاق المدارس نے ہمیشہ کوششیں کی ہیں۔