مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں ، وزیر اعظم پاناما لیکس کیس سے کلین چٹ لیکر نکلیں گے : وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز باقاعدگی سے ٹیکس دیتی ہیں تاہم جھوٹے الزامات لگانے والوں کو سپریم کورٹ میں بھی شرمندگی اٹھانا پڑے گی ۔وزیر اعظم پاناما لیکس کیس سے کلین چٹ لیکر نکلیں گے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ پاناما لیکس معا ملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔ وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کر چکے ہیں تاہم پی ٹی آئی ہمیشہ ثبوت لانے میں ناکام ہوئی ۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کو سمجھ جانا چاہئیے کہ کنٹینر اور عدالت میں فرق ہوتا کیونکہ عدالت میں الزامات کی بنیاد پر کیس نہیں جیتے جاتے ۔”عمران خان پاناما لیکس کیس کی تحقیقات سے فرار چاہتے ہیں “۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کیلئے ہرکمیشن اور دیگر کاوشوں کو سبوتاژ کیا ۔