پُرامن احتجاج کیلئے جگہ مخصوص کرنے کا فیصلہ

گلگت ( ہاٹ لائن ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ جدید ممالک کی طرح گلگت میں بھی پُرامن احتجاج کیلئے ایک مخصوص مقام مختص کیا جائے گا، جہاں پر مہذب اور جمہوری طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے گا، اسی لئے اوپن ایئر تھیٹر تعمیر کیا جائے گا، جس میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی اور پُرامن اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراسکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ یکم نومبر تک یادگار شہداء کی جدید طرز پر تعمیر کو یقینی بنایا جائے، اس منصوبے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے پبلک چوک کی توسیع اور تزین و آرائش کی ہدایت کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں کیلئے پیڈسٹل برج تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔