الزامات لگانےوالےالزام ثابت بھی کریں :مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( ہاٹ لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہمارے پاس ہر الزام کاثبوت موجود ہے ،دوسری پارٹیوں کوبھی چاہیے کہ جوالزام وہ لگارہے ہیں انھیں ثابت بھی کریں ،وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف ہرالزام سے سرخروہونگے ،نیوزلیک کے معاملے کی انکوائری شفاف بنیادوں پرکی جارہی ہے ،جو رپورٹ آئےگی وہ سب کے سامنے ہوگی،وزیراعظم صحافیوں کے مسائل کے حل کےلئے متحرک ہیں، اگرسیلف اکاﺅنٹبلیٹی کامعیار طے کرلیاجائے توچیزیں آسان ہوجاتی ہیں،تنقید ہونی چاہیے لیکن اس میں مثبت پہلوﺅں کوبھی مدنظررکھاجاناچاہیے ،جوبات قومی سالمیت کےخلاف ہے اس کےلئے حدودقیودکاتعین لازمی ہونا چاوئے۔منگل کو مختلف میڈیا ہاوسسز کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف پرجوالزامات لگائے گئے انھیں ثابت بھی کیاجائے ،دھاندلی کے حوالے سے جوالزامات لگائے گئے اس کےلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کوکلیئرقرار دیا،جوعدلیہ کافیصلہ ہوگاوہ سب کے سامنے ہوگا،وزیراعظم کی جانب سے تمام ڈاکومنٹس پیش کردیئے گئے ہیں،اس مرتبہ بھی وہ سرخروہونگے،نیوزلیک سکینڈل کے حوالے سے انکوائری کمیٹی کوتیس دن کی مدت دی گئی ہے جسے براہ راست وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان خود دیکھ رہے ہیں،تمام انکوائری شفاف بنیادوں پرہوگی.