پانامہ کیس ،وزیر اعظم کے بیانات میں تضاد بھی سامنے لایا جائے:عمران خان

اسلام آباد (ہاٹ لائن)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا،پاناما کیس سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لئے پی ٹی آئی کی دستاویزات کا جائزہ لیا گیا،سپریم کورٹ میں پاناما کیس سے متعلق امور پر مشاورت بھی کی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور انکے بچوں کے جوابات کے تضادات بھی سامنے لائے جائیں۔